پیپلزپارٹی کی روانگی کا وقت ہو چکا، حلیم عادل شیخ

کراچی(آئی این پی)حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے ہے یہی تبدیلی ہے، جہانگیر ترین آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چینی مافیا سندھ میں ہے، وزیراعظم نے کل سکھرآکر عوام کا دل جیت لیا، سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں عوام کو وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ کارڈ مل چکے ہیں، اب پیپلزپارٹی کچھ نہیں کرے گی ان کی روانگی کا وقت ہو چکا، کراچی میں نالوں کی صفائی شروع ہوچکی ہے، گیس اور بجلی دور درازعلاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کے قرضے سندھ کے نوجوانوں کو دیے جا رہے ہیں،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کے قرضے سندھ کے نوجوانوں کو دیئے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کے پاس تجربہ کار وز یر خزانہ 13سال سے بیٹھا ہواہے۔

پرائس کنٹرول کیلئے موثر کارروائی کی جائے، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عثمان بزدار

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی اہم ایشو ہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیا مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کووزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا ،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران صوبے بھر میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی، عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کریں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close