راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ( ن) لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، حکومت افسران کےتحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے، شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے نقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دبائو سے آزاد ہیں، اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند( ن) لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،افغان معاملے پراہم فیصلے کر لیے گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات افغان امن کے لئے تاریخی موقع ہیں۔ پاکستان افغان امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوا ہے، رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایک دوسرے کو رمضان المبارک سے متعلق تہنیتی پیغامات دیئے گئے۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔پاک ترک قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔ افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے

کوششیں جاری رکھیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close