(ن) لیگ کا الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم کے دورہ سندھ اور ترقیاتی پیکج دینے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سندھ ،کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی دلدل میں پھینکنے والے عوام کو کون سا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں ،قوم ان فراڈیوں، جعلسازوں اور وعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں، جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کے

سکھر میں کئے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب 2018میں جب مسلم لیگ(ن)کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9یعنی 25ہزار ارب تھا،عمران صاحب جب قرض 25000ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000ارب قرض واپس کر دیا؟ عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 ارب روپے قرض کیسے ہوگیا؟عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے ؟ الٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں ،سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا ،عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020تک ملک پر 12ہزار 863ارب کا قرض بڑھایا جو 72سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے ،عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا ،عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا ،چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرضہ لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی ،عمران خان کے دورہ سندھ اور کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ارکان قومی اسمبلی کو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں تو دوسری جانب قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کر رہے ہیں ،تین سال عمران صاحب کو سندھ کے لئے ایک روپیہ یاد نہیں آیا اور این اے 249کے الیکشن کے دوران 450ارب یاد آ گیا،عمران صاحب آپ کے پاس 450 روپیہ نہیں سندھ کے لوگوں کو 450ارب کہاں سے دیں گے ،عمران صاحب 50لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ

گھر نوکری کے طرح اب سندھ کی عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی ،قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی دلدل میں پھینکنے والے عوام کو کون سا ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں ،قوم ان فراڈیوں، جعلسازوں اور وعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close