اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہےتو وہ سائنس و ٹیکنالوجی ہے، فواد چوہدری کا ٹوئٹ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور نیا پاکستان بنانے کیلئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ سائنس و ٹیکنالوجی ہے،شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر میں وہاں شروع کئے گئے ٹاسک سے وابستہ رہوں گا۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری فواد

حسین نے کہا کہ میں وزیراعظم کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا،مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ضم کر دیں گے اور پاکستان کو علم کی معیشت کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے بہترین طریقے سے کام کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر میں وہاں شروع کئے گئے ٹاسک سے وابستہ رہوں گا۔ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور نیا پاکستان بنانے کیلئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔ (رڈ) اب وزیر نہیں وزیراعظم بدلنے کی ضرورت ہے، کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی پر شدید ردِ عمل آگیا کراچی(آن لائن)ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ وزیر خزانہ بدلنے سے فرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنیکی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے اسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاؤس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ستمبر2020میں کراچی تشریف لاتے ہیں، جہاں وہ کراچی والوں کے لئے 1100 ارب کا اعلان کرتے ہیں، آج کراچی والے ایک بار پھر منتظرہیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں؟ کراچی والے دیکھ رہے ہیں کہ کیا کام

ہوئے کیا ڈیولپمنٹ ہوئیں؟،50لاکھ گھر1کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، ا ن سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، اسی لئے آج سے کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔ترجمان سندھ حکومت نے اپنی نیوز کانفرنس میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی تھے کھلاڑی ہیں اور رہیں گے، یہ معیشت اور عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں، وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوچناچاہیے کہ وزیرخزانہ بدلنے سے فرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنیکی ضرورت ہے۔مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام ابھی تک یونیورسٹی کے منتظرہیں جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی والوں نے یونیورسٹی کے لئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور کپتان نے اب تک یونیورسٹی کا چارٹرڈ تک منظور نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں