پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں اسکول کھول دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان

میں بھی اسکول کھلیں گے،مراد راس نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں پیر اور جمعرات کو کلاسیں ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافہ، عمر ایوب سے وزارت توانائی کیوں واپس لی گئی؟ شکایات کا انکشاف اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر عمر ایوب سے وزارت  توانائی کا قلمدان  واپس لیکر حماد اظہر کو وزیر توانائی بنانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی   ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضوں  میں ہوشربا  اضافہ، ارکان اسمبلی کی شکایات  اور پیٹرول بحران کی وجہ سے عمرایوب کو تبدیل کیا گیا، کابینہ ارکان کی اکثریت بھی  عمر ایوب سے ناخوش تھی،عمر ایوب کو اس سے قبل بھی2بار تبدیل کرنے کا فیصلہ  ہوا مگر اس پر عملد رآمد نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول بحران  کے دوران  عمر ایوب خان بیوروکریسی کی جانب سے  پیش کئے گئے اعدادوشمار  پر ہی انحصار کرتے رہے ان کو کائونٹرچیک نہ کیا جبکہ ندیم بابر  اور عمر ایوب میں کوارڈینشن بھی نہ ہونے کے برابرتھی۔ذرائع کے مطابق  کابینہ ارکان بھی عمر ایوب کی کارکردگی سے ناخوش تھے ،کابینہ کے متعدد اجلاسوں میں بھی کابینہ ارکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے  پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی بھی متعدد بار وزیر اعظم عمران خان کو عمرایوب سے متعلق تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close