کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز میں توسیع اور نئی پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کرونا کی نئی پابندوں کا نفاذ 16 مئی تک رہے گا۔نئے حکم نامے کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اب جمعے کی جگہ ہفتہ اوراتوار مکمل بند ہوں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے

کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے شام 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام تجارتی وکاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ 16مئی تک سیاسی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی ہرطرح کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی، ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ کی فراہمی پر مکمل پابندی جبکہ آئوٹ ڈور کھانوں کی ٹائمنگ افطاری کے بعد سے رات12بجے تک ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد صرف ہوم ڈلیوری اورٹیک اویکی اجازت ہوگی۔ اب وزیر نہیں وزیراعظم بدلنے کی ضرورت ہے، کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی پر شدید ردِ عمل آگیا کراچی(آن لائن)ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ وزیر خزانہ بدلنے سے فرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنیکی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے اسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاؤس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ستمبر2020میں کراچی تشریف لاتے ہیں، جہاں وہ کراچی والوں کے لئے 1100 ارب کا اعلان کرتے ہیں، آج کراچی والے ایک بار پھر منتظرہیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں؟ کراچی والے دیکھ رہے ہیں کہ کیا کام ہوئے کیا ڈیولپمنٹ ہوئیں؟،50لاکھ گھر1کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کوئی ایک وعدہ بھی پورا

نہ ہوسکا، وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، ا ن سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، اسی لئے آج سے کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔ترجمان سندھ حکومت نے اپنی نیوز کانفرنس میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی تھے کھلاڑی ہیں اور رہیں گے، یہ معیشت اور عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں، وفاقی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوچناچاہیے کہ وزیرخزانہ بدلنے سے فرق نہیں پڑیگا، شایداب وزیراعظم تبدیل کرنیکی ضرورت ہے۔مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی عوام ابھی تک یونیورسٹی کے منتظرہیں جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی والوں نے یونیورسٹی کے لئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور کپتان نے اب تک یونیورسٹی کا چارٹرڈ تک منظور نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close