کراچی میں کورونا کے برطانوی اور افریقی اقسام کے وائرس کی تصدیق

کراچی (آئی این پی)کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جانب سے شہر میں برطانوی اور جنوبی افریقی اقسام کے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ڈاکٹر اقبال چوہدری نے بتایاکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے 75 افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے کورونا کی برطانوی اقسام کے 50 کیسز سامنے آئے جب کہ 25 کیسز میں کورونا

وائرس کی جنوبی افریقی اقسام کی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔ عید الفطر پر لمبی چھٹیاں ملیں گی، عید الفطر کس تاریخ کو ہو نے کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی دبئی (پی این آئی) اس مرتبہ عید پر لمبی چھٹیاں ملیں گی، متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ عید الفطر پر امارات میں ملازمت کرنے والے افراد کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔اماراتی حکومت کے احکامات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک تعطیلات دی جائیں گی، اور چونکہ رواں برس امارات میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد کو اکٹھی 5 چھٹیاں مل جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے عید الفطر 13 مئی 2021ء کو ہونے کا امکان ہے۔جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close