اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر عمر ایوب سے وزارت توانائی کا قلمدان واپس لیکر حماد اظہر کو وزیر توانائی بنانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان اسمبلی کی شکایات اور پیٹرول بحران کی وجہ سے عمرایوب کو تبدیل
کیا گیا، کابینہ ارکان کی اکثریت بھی عمر ایوب سے ناخوش تھی،عمر ایوب کو اس سے قبل بھی2بار تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا مگر اس پر عملد رآمد نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پیٹرول بحران کے دوران عمر ایوب خان بیوروکریسی کی جانب سے پیش کئے گئے اعدادوشمار پر ہی انحصار کرتے رہے ان کو کائونٹرچیک نہ کیا جبکہ ندیم بابر اور عمر ایوب میں کوارڈینشن بھی نہ ہونے کے برابرتھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان بھی عمر ایوب کی کارکردگی سے ناخوش تھے ،کابینہ کے متعدد اجلاسوں میں بھی کابینہ ارکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی بھی متعدد بار وزیر اعظم عمران خان کو عمرایوب سے متعلق تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں