ملک بھر میں سوشل میڈیا کیوں بند کرنا پڑا؟ شیخ رشید نے معافی مانگتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں،کہ کسی صورت بھی ملک میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک ویڈیوپیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی کال ایسی تھی کہ شاید نماز

جمعہ کے بعد نکلیں گے ۔پورے ملک میں جمعۃ المبارک پرسکون گزرا ہے۔ملک میں کہیں بھی کوئی باہر نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ میں پولیس اور رینجرز کومبارکباد پیش کرتا ہوں،پنجاب کی مقامی انتظامیہ اور کراچی کی انتظامیہ کو مبارکبا دیتا ہوں ۔ سوشل میڈیا کے سہارے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔کوشش کرینگے کہ آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا اور سوشل میڈیا کی بھی عوام کو تکلیف نہ ہو اور پاکستان آگے بڑھے ۔ ملک میں انتشار پھیلانے والو ،ایمبولینسیں روکنے والوں،آکسیجن کے ٹرک روکنے والوں،عام لوگوں کے ذرائع  نقل وحرکت میں خلل ڈالنے والوں کو شکست کا سامنا کرناپڑاہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں کالعدم قرار دیا ہے ۔ ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے،انکے شناختی کارڈ ریکارڈ پر لائینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی صورت بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close