عمران خان نے اقتدار کے فیصلہ کن میچ کی ٹیم میدان میں اتار دی، وزیراعظم نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے وزرا کو بڑا ٹارگٹ دیدیا

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے آج وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کو تحریک انصاف کے اقتدار کی فیصلہ کن اننگز قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے فیصلہ کن میچ کی ٹیم میدان میں اتار دی ہے۔ کامیابی اور ناکامی کا دارومدار دو کھلاڑیوں

کی پرفارمنس پر ہے۔کامران خان کے مطابق شوکت ترین کو معاشی کاروباری میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے ہیں جب کہ حماد اظہر کو بجلی اور گیس کے محکموں کی مردہ لاشوں میں جان ڈال کر 2750 ارب روپے کے گردشی قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شوکت ترین کو خزانہ جب کہ حماد اظہر کو توانائی کی وزارت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو اطلاعات اور شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close