پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخواہ نے پیر سے آٹھویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے عوام احتیاط کریں ، تمام بازار شام 6 بجے بندجبکہ ہفتہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ
خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، سول سیکرٹریٹ، ضلعی انتظامیہ اور دفاترز میں ملاقاتوں پر پابندی عائد ہوگی۔دفاترز میں عملے کی حاضری 50فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح صوبے میں تمام بازار شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں خیبرپختونخواہ میں آٹھویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے عوام احتیاط کریں۔ اسی طرح پنجاب میں بھی اسکول و کالجز کو 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 19 اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ پہلی سےچوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک بند رہیں گی۔ جن کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگا، ان کلاسز کے بچے متبادل دنوں پر حاضر ہوں گے، ایس اوپیزکاخیال رکھا جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر کرونا کی تیسری لہر سے سب سے زیاہد متاثر ہونے والے اضلاع میں اپریل کے آغاز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 6 اپریل کو ہوئے اجلاس میں کرونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں