حکومت نے پچاس ہزار ارب روپے کا نیا قرض لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا، ہوشربا تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے50 ہزار ارب نیا قرض لینے کی رکارڈ قائم کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے دعویٰ کیا کہ35 ہزارارب قرض واپس کیا، لیکن یہ نہیں بتایا 50 ارب ہزار ارب نیا

قرضہ بھی لیا ہے، جس سے قرضہ وادائیگیاں بڑھ کر45 ہزار ارب تک پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران نیازی کا آج ملتان میں پھر دعویٰ کہ35000 ارب روپیہ قرض واپس کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ 50000 ارب روپیہ نیا قرضہ بھی لیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملکی قرضہ و ادائیگیاں 2.5 سال میں 15000 ارب سے بڑھنے کی وجہ سے30,000 ارب سے45,000 ارب روپے پر پہنچ گئی ہیں۔ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران صاحب کے مسلم لیگ (ن )کے قرضہ لینے کا بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب 2018 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9 یعنی 25 ہزار ارب تھا، عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا۔عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا۔ عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے اٴْلٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں ،سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا۔ عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020 تک ملک پر 12 ہزار 863 ارب کا قرض بڑھایا جو 72 سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا۔ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرضہ لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close