کورونا کی تیسری لہر، تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر نئی پابندی عائد ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کی تیسری لہر میں شدت، تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں پر پاکستان میں داخلے پر نئی پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں پر نئی پابندی عائد

کرتے ہوئے، چند نئی شرائط بتا دی ہیں۔ان شرائطے کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والوں کو اپنی معلومات اب ایپ پر رجسٹرر کرانا ہوں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون میں پاکستان آنے والوں کے لیے‘پاس ٹریک’نامی ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس میں مسافر کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات آن لائن درج کروانا ہوں گی۔ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، اس کے?بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس و?ایئرلائنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی اجازت دیں گی۔اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا، مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی کیشن میں درج کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے حکومت سخت اقدامات اُٹھا رہی ہے، ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے جبکہ چند ایسے علاقے بھی جہاں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی سرگرم عمل ہے اور کورونا کی نئی قسم کو دیگر ممالک سے پاکستان آنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close