سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے، پاکستانی عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں سلیکٹیڈ وزیراعظم اور نیب گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، رہنما (ن) لیگ

شیخوپورہ(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نا اہل و نا لائق حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے ملک میں آئے روز بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ہو شربا مہنگائی، بے روزگاری غربت و افلاس،لاقانونیت و بدامنی،لوٹ مار اور کرپشن نے عوام کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں ملکی معشیت تبا ہی کے دھانے پر کھڑی ہے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا گیا ہے

پاکستانی عوام حکمرانوں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں گزشتہ ڈھائی سالوں میں عوام کوریلیف دینے،ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نکالنے کی بجائے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے پر صرف کرہی ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور نیب گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے نیب کے ذریعے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے باوجود ملک میں ہونیوالی ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی عبرتناک شکست نا اہل و نا لائق حکمران ٹولے کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبدالروف،چیئر مین ضلع کو نسل انجینئر رانا احمد عتیق انور،میڈ یا کو آرڈینیٹرندیم گورایہ کے ہمراہ سینئر نا ئب صدر پی پی 137سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،رانا تنویر حسین نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائیگی جو کہ ملک پر مسلط نا اہل حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو ما ضی اور حال میں بھی توڑنے کی کو ششیں کی گئیں مگر مسلم لیگ(ن) کو توڑنے کی سازش کرنیوالوں کو ہر بار منہ کی کھانا پڑی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان نے جتنی ترقی کی اس کی مثال ملکی تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی مو جودہ حکومت مافیاز کا مجموعہ ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم مافیا کی سہولت کاری کرتے ہیں ان کی جیبیں بھرتے ہیں، عوام کولوٹتے ہیں،جس طاقتور مافیا نے 400 ارب کی چینی، 215 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی اور 500 ارب کی دوائی چوری کر لی،قوم پوچھتی ہے کہ ان کا احتساب کب ہو گا اور کب وہ قانون کی گرفت میں آئینگے، کٹھ پتلی وزیر اعلی اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم مافیاکے ساتھ مل کر عوام کا خون نچوڑنے کے ساتھ ساتھ مافیا کی کرپشن اور لوٹ مار میں بھی برابر کے شریک ہیں اگر اقتدار بچانے کے لئے کسی فرد واحد کو ریلیف دیا گیا تو یہ نیازی اینڈ کو کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،انہوں نے وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھا مافیا قانون کے نیچے نہیں آئے گا تو ملک کا یہی حال رہے گا طاقت ور کیسے قانون کے نیچے آئے گا وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمان روز قوم کو بھاشن سناتے ہیں کہ کو ئی قانون سے بالا تر نہیں جبکہ اس کے برعکس عمر ان نیازی اپنی کا بینہ میں آٹا،چینی، بجلی،گیس، دوائی چور طاقتور مافیا کو اپنے دائیں بائیں بٹھا کرطاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی بات کرکے روز قوم کا مذاق اڑاتے ہیں قوم حکمرانوں کی اصلیت جان چکی ہے عمران نیازی احتساب اور طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کا لیکچر دینے سے پہلے ایک بار اپنے دائیں بائیں ضرور دیکھ لیا کریں، رانا تنویر حسین نے کہا کہ میا ں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے مسلم لیگ (ن)دوبارہ انشااللہ اقتدار میں آئیگی اورملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گا مزن کرکے پاکستان کو ایک خود مختار،ترقی یافتہ خوشحال ملک اور پاکستانی عوام کا مستقبل روشن اور محفوظ بنا کر آنیوالی نسلوں کے سامنے سرخرو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close