کورونا ایس او پیز خلاف ورزی‘ 204 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں بند‘ 20 ہزار 985 افراد کیخلاف کارروائی

پشاور(آن لائن) سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ہائی وے ٹریفک پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 204 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بند‘ 20ہزار 985 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے جبکہ611 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ہائی وے ٹریفک پولیس نے گزشتہ

ہفتے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے تحت ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر 20ہزار 985 افراد کے خلاف کارروائی‘حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 204 پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ 611 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ہائی وے ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف اوقات میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ کورونا وباء پر قابو پایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کورونا وائرس کے خاتمے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار شہریوں کو حکومتی احکامات پر عملددرآمد کا پابند بنائیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان آج سکھر میں سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گےاسلام آباد(آ ن لائن )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج بروز جمعہ سکھر میں سندہ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اسطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مذید کہا کہ یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے 11سو ارب روپے کے علاوہ ہو گی، اگلے دو سال انشاللہ سندہ کی ترقی کے سال ہوں گے ، تحریک انصاف سندہ کے عوام کی مرحومیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close