چین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام آگیا، جواب میں وزیراعظم نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین کی دعوت دے دی، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے جلد دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام چینی صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، چی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل

اولین ترجیح ہے، چین نے غربت کا خاتمہ کیا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غربت کے خاتمے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، غربت پر کنٹرول کرنے کیلئے چینی تجربات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے چین کا کامیابی کے ساتھ غربت پر کنٹرول پانے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ملکرغربت کے خاتمے کیلئے تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہے، پاکستان بھی غربت پرقابو پاکر ترقی کرنا چاہتا ہے۔ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کو کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے، حکومت کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کا پلان تیار کیا ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر اور وزیراعظم دونوں پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔چین کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو مزید ویکسین فراہم کرے گا۔ واضح رہے حکومت پاکستان کا 2 چینی نجی کمپنیوں سائنو فارم اور کین سیائنو کے ساتھ ویکسین کا معاہدہ طے پایا ہے، دونوں کمپنیوں کا پاکستان کے ساتھ سیائنوفارم سے 40 لاکھ اور کین سائنوسے 30 لاکھ ویکسین ڈوز کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپریل کے وسط تک کین سینو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار مل جائے گی۔ کینسینو کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں حاصل کی جاسکیں گی۔ کورونا ویکسین کی پاکستان میں ہی پیکنگ کی جائے گی۔ خصوصی آلات کی خریداری اور عملے کی تربیت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں