عمران خان کیلئے پریشان کن خبر؟ایک اور رکن اسمبلی عمران خان کی صف سے نکل کر جہانگیر ترین کیساتھ جا کھڑا ہوا، بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)گجرات کے علاقہ لالہ موسی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات کو سراہتے

ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 29 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی اور جہانگیر ترین کے سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close