جہانگیر ترین کیساتھ صلح ہو سکتی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے صلح کیلئے گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین برف پگھلنے لگی ہے۔انہوں نے جہانگیر ترین سے صلح کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

جہانگیر ترین سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بات کرنے سے روک د یا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کردی ہے کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں۔ حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین رابطے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض حکومتی وزرا نے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے بھی کیے۔وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی رابطے تیز کر دئے ہیں۔ حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو۔ سخت بیانات سے گریز بہت زیادہ ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ایف آئی اے میں چینی بحران اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کچھ مشیروں نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی صفوں میں تقسیم کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔جہانگیر ترین کیساتھ سلح ہو سکتی ہے یا نہیں؟وزیراعظم عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے صلح کیلئے گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین برف پگھلنے لگی ہے۔انہوں نے جہانگیر ترین سے صلح کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں