فرانس کے سفارتخانے کی طرف سے فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی ہے۔فرانس کے خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ چند روز کے دوران پاکستان میں ہونے والے پرتشدد فرانس مخالف مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔ جنہوں نے ملک کے کئی بڑے شہروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔اسلام آباد میں قائم فرانس کےسفارت خانے کی جانب سے فرانسیسی شہریوں

کے نام ایک ای میل میں کہا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین خطرے کے پیش نظر ، فرانسیسی شہریوں اور فرانسیسی کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑ کر جانے کا مشورہ دیا جارہاہے۔واضح رہےکہ ایک مذہبی تنظیم کے کارکنوں کے پرتشدد ہنگاموںکے بعدگذشتہ روز حکومت نے اس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اورآج وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس تنظیم پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔۔۔۔۔

شریف خاندان کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے پنجاب حکومت کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے روک دیا

لاہو ر (آئی این پی ) لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی عدالت سے حکم امتناع مانگ لیا جس پر لاہور کی سول عدالت کے جج نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخی کیلیے عدالت سے رجوع کیا اور عباس شریف نے یہ درخواست اپنے وکیل حامد افتخار کے ذریعے دائر کی۔ عباس شریف کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close