وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیزکردی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیزکردی گئیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بعض حکومتی وزرانے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے کرلئے ،وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے

خواہشمند ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہیں،حکومتی ارکان کاکہناہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و فہیم سے حل ہو ،سخت بیانات سے گریز بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close