فیصل آباد (پی این آئی) حکومتی رکن قومی اسمبلی اورپنجاب کے سابق سینئروزیرراجہ ریاض نے جہانگیر ترین کے چینی سٹاک اور سٹے بازی کاالزام ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ
17اپریل کو جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر40سے زائد ارکان اُن کے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کسی شوگرملز نے غلط کام نہیں کیاسبسڈی خودحکومت نے دی ہے جودنیا بھر میں بھی دی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی درج کی گئی 3ایف آئی آر زمیں شوگرکا لفظ بھی نہیں جبکہ جہانگیرترین کے علاوہ انکے بیٹے،اہلیہ اوربیٹی کانام بھی ملزموں میں شامل کیاگیا جسے سیاسی انتقام ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں