لاہو ر (آئی این پی ) لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی عدالت سے حکم امتناع مانگ لیا جس پر لاہور کی سول عدالت کے جج نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال
زمین کا انتقال منسوخی کیلیے عدالت سے رجوع کیا اور عباس شریف نے یہ درخواست اپنے وکیل حامد افتخار کے ذریعے دائر کی۔ عباس شریف کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں