آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بڑی رعایت مل گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہائیکورٹ نے معمول کے کیسزکاالتوا 16 مئی تک بڑھادیا،جج اصغر علی نے کہاکہ ہمیں حکم ہے کام آدھاکردیں،اگر 6 کیسزسنتے ہیں

تو 3 کردیں،تھوڑی سی جرح رہ گئی ہے وہ مکمل کرلیں،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ آئندہ سماعت پرجرح کرلوں گا،عدالت نے آصف زرداری اوردیگرکی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلی اور مزیدسماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔۔۔۔

جنوبی پنجاب کے بڑے شہر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی، شہریوں کی طرف سے عدم تعاون جاری

ملتان(آئی این پی ) ملتان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے سبب اموات کا سلسلہ جاری ، شہریوں کا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلق رویہ تاحال غیر سنجیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کورونا بے قابو ہونے سے مختلف ہسپتالوں میں جاں بحق مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن اسکے برعکس شہریوں کا رویہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تا حال سنجیدہ نہیں اسی لیے ٹریفک پولیس نے پہلےمرحلے میں شہریوں کو کورونا کی شدت بارے آگاہی دی اور موجودہ صورتحال میں چالان اور گاڑیاں بند کرنا شروع کر دی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ماسک کی پابندی یقینی بنانے کیلئے پمپس مالکان کیساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے تاہم ایس او پیز کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں کا موقف ہے کہ چالان اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ ٹریفک پولیس کی بہترین کاوش ہے اور موجودہ صورتحال میں تاجروں کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ بازاروں میں ماسک، سماجی فاصلے اور سینیٹائزر کی ایس او پیز نظر انداز سے کورونا کا شکار مریضوں کی تعداد خوفناک پہنچ چکی ہے جس سے ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث ڈاکٹروں کی مشکلات بھی کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close