جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کے 100 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےراولپنڈی میںفوجی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 100 بستر کے ہسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیاہے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاؤنڈیشن آمد پر ایم ڈی اور سی ای او وقار احمد ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فوجی فاونڈیشن کے

جاری اور مستقبل کے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے والے 80 فیصد مریض شہدا اور غازیوں کے لواحقین ہیں جب کہ فوجی فاؤنڈیشن کے رفاہی کاموں سے 90 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔۔۔۔

شہاز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، فردوس عاشق اعوان نے عدالتی فیصلے پر سوال اٹھا دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کی منظوری پر سوال اٹھا دیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی اور ضمانت اس لیے ہوئی کہ کیس سننے والے جج صاحبان کو ایک ماہ پہلے اسلام آباد پوسٹ کر دیا گیا۔لاہور میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کسی کیس کی ضمانت، عدالت سے بری ہونے کے مترادف نہیں، ضمانت میں یہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری، ڈکیتی نہیں کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پہلے خاموشی پھر پی ڈی ایم سے علیحدگی اور اب ضمانت، میم اور شین لیگ خود ہی جواب دیں کہ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close