رائے ونڈ میں شریف خاندان کا ذاتی گھر گرانے کا منصوبہ تیار پنجاب حکومت نے 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کر دیا

لاہور (پی این آئی) رائے ونڈ میں شریف خاندان کا ذاتی گھر گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اس مقصد کے لیےحکومت پنجاب نےلاہور میں رائے ونڈ کے علاقے میںشریف خاندان کی ذاتی رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کرتے ہوئے اسے واپس پنجاب حکومت کے نام منتقل کر دیا ہے۔مذکورہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم کے نام تھی لیکن اب اسے واپس پنجاب حکومت کو منتقل کردی گیا ہے اور

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو اس سلسلے میںہدایات جاری کردی گئی ہیں۔لاہور انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک رائے ونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔اس سلسلے میںپنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ رائے ونڈ کے اس علاقے میںشریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، اس لیے اس غیر قانونی قبضے کو چھڑانے کے لیےپنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے ۔ اس حوالے سے شریف خاندان کا مؤقف ہے کہ پنجاب حکومت جاتی عمرہ گرانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کر رہی ہے، شریف خاندان نے یہ زمین 1992، 1997 اور 2015 میں خریدی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں