پاکستان میں ٹیکس چھوٹ محدود کرنا ضروری ہے، پاکستان میں قرضے اور حکومتی گارنٹیز معیشت کے 92.8فی صد تک پہنچ گئیں ہیں، ٹریسیا دوبان سنچے کا خطاب

اسلام آباد(آئی این پی)آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس کی اصلاحات چاہتے ہیں، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسیا دوبان سنچے نے ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیریقینی عالمی حالات پاکستان کے لیے چیلنج ہیں۔ ٹیکس اصلاحات چاہتے ہیں، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہے، پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب

طبقے کی مدد کرنا ضروری ہے، توانائی کے نقصانات کم کرنا پاکستان کے لیے ضروری ہیں، کورونا سے پہلے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف چل پڑی تھی، ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد بھی ہو رہا تھا، پاکستان میں قرضے اور حکومتی گارنٹیز معیشت کے 92.8فی صد تک پہنچ گئیں ہیں۔۔۔۔ پاکستان کی تاریخ ساز فتح، ٹیم کا وہ واحد کھلاڑی جس نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا سنچورین (پی این آئی ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان نے تیسرا ٹی 20 میچ روزہ رکھ کر کھیلا ۔میچ کے بعدگفتگو کر تے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اننگز بہت اچھی تھی، ان کی وجہ سے مجھے بھی اعتماد ملا، وہ روزے کے ساتھ کھیل رہے تھے، وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 108 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایڈن مرکرم 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور6 چوکوں سے مزین 63 رنز کی اننگز کھیل کرمحمد نواز کی وکٹ بنے۔جارج لنڈے نے بھی 11 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، فہیم اشرف نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ جینمن ملان بھی 55 رنز بنانے کے بعد نواز کی دوسری وکٹ بن گئے۔کپتان ہنری کلاسن اور ایندائل فلکوایو بالترتیب 15 اور 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ راسی وین ڈر ڈوسن نے 20 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جسکی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جب کہ فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرکےجنوبی

افریقی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیے۔گزشتہ میچ میں 50 گیندوں پر 50 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان نے اس میچ میں صرف 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسرے اینڈ سے رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ بابر نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 27 گیندوں پر نصف بنانے والے بلے باز نے اپنی دوسری نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر بناکر ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری مکمل کرلی۔بابرہدف کے تعاقب سے محض چند قدم کی دوری پر 122 رنز کی شاندار انگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، 59 گیندوں پر کھیلی گئی اس اننگز میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ پاکستان نے 18 اوورز میں 204 کا ہدف حاصل کر لیا اور سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل کر لی۔ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ بابراعظم

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں