اسلام آباد (آئی این پی)سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تقسیم کھجور پروگرام کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مذید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں بدھ کو اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پوقار تقریب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف، پنجاب سید سعید الحسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ
وصول کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک مظبوط رشتے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں خاص طور پر مسلمان ممالک میں خیراتی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔ یاد رہے کہ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے گزشتہ ہفتے بلوچستان کے بیس ہزار پسماندہ خاندانوں کیلئیے رمضان فوڈ پیکج بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح گذشتہ روز حکومت پاکستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی گئیں۔۔۔۔ تیز آندھی اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، گرمی سے ستائے روزہ داروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک کے دوران اللہ کی رحمت برسے گی، موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، پنجاب میں آئندہ چند روز کے دوران تیز آندھیوں اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں کے ساتھ شروع ہونے والا تیز بارشوں کے سلسلے سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے آغاز کی رپورٹ جاری کی ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز میں ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے روز تک ملک میں رہے گا۔مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب جہلم
،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوانی ،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہائوالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی میں بتایا ہے کہ بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پورمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ پشاور، اسلام آباد ، راولپنڈی اورچکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کوئٹہ، ڑوب، سبی میں بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں