شہباز شریف کی رہائی کے بعد سیاسی معاملات کس جانب جائیں گے؟ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف پھونک پھونک کرکھیلے گا، حماقتیں نہیں کرے گا ، شہبازشریف انتخابی اصلاحات اور مذاکرات کی طرف جائے گا، اب حالات معاملہ فہمی اور بہتری کی طرف جائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف

پھونک پھونک کرکھیلے گا، ان جیسی حماقتیں نہیں کرے گا جس طرح کی یہ کرتے آرہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ شہبازشریف انتخابی اصلاحات اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کی طرف جائے گا۔ شہبازشریف بڑا سمجھ دار ہے، وہ ساری چیزوں کو سمجھتا ہے۔حالات معاملہ فہمی اور بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی اٹھنے کا جو شور تھا، وہ کنٹرول میں ہے، عمران خان معیشت کی بہتری کیلئے بہت محنت کررہا ہے۔انہوں نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق بتایا کہ ٹی ایل پی کی سیاست دھرنے دینا ہے، ہم نے ان سے کہا کہ ایک ایسا مسودہ بنالیں، جو قابل قبول ہو، احتجاج کے دوران ہسپتالوں پر حملے کیے، اسلام آباد میں نزدیک یا لاہور اور پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے عجیب وغریب شرائط رکھی گئیں۔جب حالات اس طرح کے ہوجائیں تو پھر پابندی لگانا تھی۔رینجرز پولیس نہ ہوتی تو پورا ملک یرغمال بنا لیتے، ہم تو ان کے بل پر بات کرنے کو تیار تھے،یہ مسودے کے الفاظ تبدیل کرنے پر تیار نہیں تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹ تھی کہ یہ دہشتگردی پھیلانا چاہتے ہیں، اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے سوشل میڈیا کے لوگ بھی اشتعال پھیلا رہے ہیں۔ٹی ایل پی کی بڑی تیاری تھی، ہم نے آخری وقت 12اپریل کو بھی پوری کوشش کی۔لیکن ان کی تیاریاں ریاست کیلئے ناقابل قبول تھیں۔ ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ پاکستان کیلئے ضروری ہوگیا تھا۔ اس وقت ملک بھر میں ساری شاہراہیں کھل چکی ہیں، لاہور کے اندر 12، 13 مقامات ہیں، کراچی میں ہیں۔ لیکن کل شام تک ملک بھر میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس ٹی ایل پی کی تحریک کی مد میں بزدار کی قربانی نہیں ہوگی، ان کے ساتھ عمران خان کھڑے ہیں، تین سال ان کے پورے ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close