اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے جبکہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ حکومت نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین حکومت
نہیں گرانا چاہتے ان کے پاس 40 کے قریب لوگ ہیں ۔نوازشریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن اس نے ایک پیغام دیا کہ عمران خان کا پی ڈی ایم نقصان نہیں کرسکی، مسلم لیگ ن سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود عمران خان کو مارے گا، اس کو پانچ سال پورے کرنے دو، حکومت رہے لیکن ہمارے اوپر کیسز نہیں ہونے چاہئیں، آئندہ الیکشن قریب ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔ سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آج کل وزیر اعظم عمران خان کے کچھ دوستوں کو جلدی ہے کہ عمران خان کی حکومت جائے۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کےمعاملات پہلے والے پیج پر نہیں، وزیراعظم اورآرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی پتا نہیں،لیکن کچھ دن پہلے ایک اہم ترین ادارے میں بات ہوئی ”کہ فلاں بندہ ہمیں کیا بلیک میل کرنے لگ پڑا ہے، ہر تیسرے دن کہتا ہے اسمبلیاں توڑ دوں گا، اس سے کہو اسمبلیاں توڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کمزور، بے بس ہو، کمپرومائز کا شکار ہو، ہمارے ساتھ یہی ہورہا ہے، آپ نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا اگر آپ معاہدہ پورا نہیں کرسکتے تھے تو آپ کو نہیں کرنا چاہیے تھا،جان ومال حکومت کی ذمہ داری ہے، لاکھوں لوگ کل متاثر ہوئے، اس کا کسی کو ذمہ دار ہونا چاہئیے تھا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمرا ن خان پچھلے 20 دن سے کابینہ میں تبدیلی کیلئے پورا ہوم ورک کرچکے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری کیلئے انٹرویو کرچکے ہیں۔ میں خبر دی ہے اس بات پر قائم ہوں، اس بات پر مشاورت کی گئی، بندوں کو بلایا گیا اور جان بوجھ کر اسمبلی توڑنے کی خبر لیک کروائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں