شہباز شریف کی رہائی کے بعد نیب کو شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) 7 ماہ قید کے بعد رہائی، خاتون صحافی شہباز شریف کے حق میں بول پڑیں،غریدہ فارقی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز اب تو احتساب کا مذاق بن کر رہ گئے۔نیب کو شہباز شریف سے معافی ہی مانگنی چاہئیے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی

اسمبلی شہباز شریف کو عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو 50 ، 50 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور شہباز شریف کی رہائی کا حکم بھی دے دیا۔اسی پر اب خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سات ماہ میں بھی ایک بار پھرنیب شہبازشریف کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکا،اِس بار تو الزام منی لانڈرنگ کا تھا؛نتیجتاًعدالت سے ایک بارپھر ضمانت پر رہائی مل گئی۔شہباز شریف کےخلاف کیسز اب تو احتساب کا مذاق بن کر رہ گئے ہیں اور کچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ نیب کو اب شہباز شریف سے معافی ہی مانگنی چاہئیے۔۔اد رہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور احتساب عدالت میں کیس کا ٹرائل جاری ہے کٸی ماہ سے جیل میں قید ہوں اور ٹرائل مکمل ہونے میں ابھی طویل وقت لگے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close