ن لیگ کو عدالت سے ریلیف ملنے پر پیپلزپارٹی کا ردِ عمل بھی آگیا، کیا شکوہ کر دیا؟

کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاءمری نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی دو سال سے پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کیلئے انتظار کر رہی ہے مگر پارٹی پر ڈیل کے الزامات تو لگتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شازیہ

عطاءمری نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کے ن لیگ کو ریلیف مل رہا ہے، پہلے مریم نوازکو اور اب شہباز شریف کو ضمانت پر ریلیف ملا ہے،پیپلز پارٹی اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اس نااہل حکومت کے خلاف اپوزیشن میں موجود جماعتوں کا اتحاد ہے، یہ نہ تو خدانہ خواستہ کوئی انضمام ہے اور نہ ہی ایک پارٹی ہے، اس اتحاد میں تو وہ پارٹی بھی شامل ہے جس نے جنرل مشرف کو وردی میں صدر بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close