ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سستے رمضان بازارکا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا، خواتین نے کھری کھری سنا دیں

لاہور(پی این آئی)وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو رمضان بازار شادمان کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا ،اپوزیشن کے “لتے “لینے والی معاون خصوصی کو بازار میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین نے کھری کھری سنا دیں اور مہنگائی پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔نجی ٹی

وی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار شادمان کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لیا، چینی کےسٹالز پر لگے رش اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھ کر معاون خصوصی انتظامیہ پر خوب برہم ہوئیں اور ونڈو شاپنگ کے لئے آنے والی خواتین کو مشورہ دیا کہ رضان بازارون کو سیر و تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے،معاون خصوصی کے “مفت مشورے” پر مہنگائی سے ستائی خواتین کا پارا بھی ہائی ہو گیا اور انہوں نےحکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پرخوب دل کی بھڑاس نکالی اور فردوس عاشق اعوان کو کھری کھری سنا دیں اور مہنگائی کے خلاف اپنے غصے بھرے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حسب روایت اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلے خاموشی پھر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سے علیحدگی اور اب ضمانت،میم اور شین لیگ خود ہی جواب دیں کہ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی لیگ سے ہے،عثمان بزدار مہنگائی کے خلاف مشکل میچ کھیل رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو رمضان بازار شادمان کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا ،اپوزیشن کے “لتے “لینے والی معاون خصوصی کو بازار میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین نے کھری کھری سنا دیں اور مہنگائی پر خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حسب روایت اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلے خاموشی پھر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سے علیحدگی اور اب ضمانت،میم اور شین لیگ خود ہی جواب دیں کہ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close