لاہور(پی این آئی )پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب نے گندم اور آٹے کی نقل و حمل اور اوپن مارکیٹ خریداری کی پالیسی تبدیل کردی ہے جس کے تحت گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔صوبائی
حکومت نے فلور ملز کو بھی اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کی اجازے دے دی ہے۔پنجاب حکومت نے رواں سال گندم خریداری کا ہدف ساڑھے چار ملین ٹن سے کم کرکے ساڑھے تین ملین ٹن کیا ہو اہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں