قانون توڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،عثمان بزدار نے خبردار کر دیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں اور امن و امان متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے امن و امان اور راستے بحال ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں میں راستے کھل چکے ہیں، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے، پولیس، انتظامیہ اور

دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں نے مشکل وقت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کر کے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا، حکومت قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی شہری یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں۔۔۔۔

وزیراعظم نے سرگودھا میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

سرگودھا(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاوسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وزیراعظم کوہاوسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے زمین مہیاکریگی ، اس منصوبے کیلئے33ہزار528درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close