سرگودھا(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاوسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وزیراعظم کوہاوسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے زمین مہیا
کریگی ، اس منصوبے کیلئے33ہزار528درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان پر نیب کو کنٹرول کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی نہیں انتقامی ادارہ بن چکا، وزیراعظم اور شہزاد اکبر نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں، شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب پنجاب کے ایک بھی منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکا، 3 سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا، آٹا، چینی چوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، نااہل ٹولے سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہوچکا، حکومت نے قوم کا اخلاق اور سیاسی روایات بھی چوری کیں، اس ٹولے کو ہر قیمت پر ملک سے دور ہونا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نیک نیت سے پنجاب کی خدمت کی، انہوں نے عمر کے اس حصے میں اور کینسر کے مریض ہوتے ہوئے 7 سال قید میں گزارے، معاشرہ اس انصاف کی وجہ سے قائم ہے جو مل رہا ہے، تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ہم شکر ادا کرتے ہیں، اگر عدلیہ موجود نہ ہو تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو جائے، آج مسلم لیگ ن، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ سرخرو ہوا ہے، اب ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں