پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔نجی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ راولپنڈی ، چکوال ، اٹک سمیت مختلف شہروںمیں آج بدھ سےہفتے تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو کہ طوفانی صورتحال بھی اختیار کر سکتیں ہیں ۔دوسری جانب اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

رمضان کیلئے ایس او پیز جاری، مسجد میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد

لاہو(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے رمضان میں کورونا سے بچا کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کااہتمام لازمی ہوگا جب کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھانسی اوربخارکے شکار افرادگھرپرعبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنےکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ 60 سال سیکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا سے بچاکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیاجائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد،ا مام بارگاہوں میں صحن یاکھلی جگہوں پرعبادت کااہتمام کیاجائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کیلیے جگہ مختص کی جائے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ قالین کی بجائیفرش پرنمازاداکی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانیکی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہیکہ مساجد،عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close