گواہ منحرف، عزیر بلوچ 15 ویں مقدمہ سے بھی بری

کراچی(این این آئی)گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف مقدمہ میں گواہ منحرف ہوگیا جس پر مقامی عدالت نے عزیر بلوچ کو پولیس پر حملے کے مقدمے سے بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پولیس پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آپ کے خلاف شواہد نہیں اس لیے مقدمہ سے بری کیا جاتا ہے چنانچہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ 15 ویں مقدمہ میں بھی بری ہوگئے۔استغاثہ کے مطابق عزیر بلوچ اور ساتھی لیاری پولیس آپریشن کے خلاف پولیس کو نقصان پہنچانے

نیا آباد شاہ ولی اللہ روڈ موجود تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزموں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی اضافی نفری پہنچنے پر ملزم فرار ہوئے۔ مقدمے میں سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکا ہے۔ مقدمہ میں حبیب جان، نصیر اللہ لاکھو اور سجاد کھتری مفرور ہیں۔واضح رہے کہ عزیر جان بلوچ اس سے قبل 14 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ عزیر بلوچ کے خلاف مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں۔

بلاول بھٹو نئےسیاسی دوستوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے

کراچی (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے بڑے اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد بلاول بھٹو نئے دوستوں اور اتحادیوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راجہ ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔دوسری جانب فنکشنل لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجودتھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close