ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کورونا ایس او پیز پر ڈنڈے سے عمل کرانے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔کورونا کی تیسری لہر کے بے قابو ہو جانے کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

نے واضح کیا کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا۔۔۔۔۔

پیپلزپارٹی اور اے این پی کے لیڈروں کو پی ڈی ایم کے وآٹس ایپ گروپ سے بھی خارج کر دیا گیا

 اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد اتحاد کے وآٹس ایپ گروپ سے بھی خارج کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں میں اختلافات اور عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے ارکان کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے بھینکال دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم کے واٹس گروپ کے شیئر کیے گئے ایک سکرین شاٹ کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین کو گروپ سے ریموو کیا ہے۔۔۔۔ اپوزیشن میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمنٹ سے مدد لینے کا الزام عائد کر دیا گیا اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معافی کس بات کی مانگیں، پیپلزپارٹی مضحکہ خیزباتیں نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے حمایت لی گئی ہماری نظرمیں پیپلزپارٹی اپنی زبان سے پھرگئی ہے، آپ کے بھی دائیں بائیں کون لوگ کڑے ہیں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہیے تھالیکن شوکاز پھاڑ دیا تو مطلب جواب آگیا، پی ڈی ایم اجلاس ہوگاجس میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے، پیپلزپارٹی پراعتمادختم ہو گیا تو اتحاد کا مقصدہی ختم ہو گیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کو بلایا جائیگا، اعظم تارڑ پر اعتراض تھاتوایک وٹس ایپ پیغام ہی بھیج دیتے، پی ڈی ایم ایک تحریک اورایک?مقصدہیجوجاری رہیگی، جوبھی پی ڈی ایم چھوڑے گا اپنانقصان کریگا، میری خواہش ہیپی ڈی?ایم میں تمام جماعتیں شامل ہوں۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوبتاناتھاان کی سی ای سی کافیصلہ کیاہے، پیپلزپارٹی کیسی ای سی فیصلے کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلاناتھا، پی ڈی ایم کیفورم پرفیصلہ ہواتھاپیپلزپارٹی نے اپنی زبان توڑی، مولانافضل الرحمان پی ڈی ایم کااجلاس طلب کرنیکافیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سینٹ میں پیپلز پارٹی کی جانبسے اپنے امیدوار یو سف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کروائے جانے کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی تھی۔ ن لیگ نے ضابطے کے خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس بھی بھیج دیا تھا، جسے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پھاڑ کر پھینک دیاتھا۔گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close