عثمان بزدار نے عوام سے معافی مانگ لی، میں ذاتی طور پر عوام سے معذرت خواہ ہوں، عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ اور پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رٹ آف دی سٹیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے وزیر قانون، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے ملاقات کرکے امن و عامہ کی صورتحال بارے تفصیل سے بتایا۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک بحال کرنے پر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے زخمی پولیس

اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی فرض شناسی کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونے سے عوام خصوصا بوڑھوں، بیماروں اور خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں ذاتی طور پر عوام سے معذرت خواہ ہوں، عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتا، راستے بند کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کی ذاتی طور پر رات بھر سے مانیٹرنگ اور احکامات جاری کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں سے بیشتر راستے بحال ہو چکے ہیں۔ معمولات زندگی کی مکمل بحالی تک نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی، شیخ رشید نے مجھے کیا یقین دہانی کروائی ہے؟ حریم شاہ نے حیران کن انکشاف کر دیا راولپنڈی (پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں ، اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے ، شیخ رشید نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی جب کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ، میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔دوسری طرف ٹک ٹک سٹار حریم شاہ نے ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ،

تفصیلات کے مطابق دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو اپنی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ، ٹک ٹاک گرل حریم شاہ خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں جس کے بعد حریم شاہ نے اپنی دوست عائشہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ نے میری دستاویزات چرا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے ،عائشہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے مل کر مجھے ہراساں کیا ،حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے جب کہ اس کی کچھ ایسی ویڈیوز عائشہ کے پاس موجود ہیں جن کی بنا پر اسے بلیک میل کر رہی ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close