یوسف گیلانی بے نظیر کوگرفتارکرانے کی کوشش کی، میرے والد نے بینظیر کوجلسے کی اجازت دینے کی حمایت کی، شاہد خاقان عباسی نے ماضی کے قصے کھول دیئے

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے1987 میں جلا وطنی کے بعد بے نظیربھٹو کی وطن واپسی پرانہیں گرفتارکرکے بذریعہ ہیلی کاپٹرلاڑکانہ پہنچانے کی تجویز دی تھی ، میرے والد خاقان عباسی نے کابینہ اجلاس کے دوران بے نظیر کو سیاسی جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان

عباسی نے کہا کہ 1987 میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں جب پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو جلا وطنی ختم کرکے وطن واپس لاہور آرہی تھیں تو ان کی آمد سے دوروز قبل اس وقت کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 سے 28 وزراء نے تجویز دی کہ بے نظیر بھٹو کو گرفتار کرکے لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاڑکانہ پہنچا یا جائے ۔ان وزراء میں اس وقت کی کابینہ میں شامل یوسف رضا گیلانی پیش پیش تھے اور وہ چاہتے تھے کہ بے نظیر بھٹو کو گرفتار کرکے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاڑکانہ لے جایا جائے تاہم جن وزراء نے مسئلے کے سیاسی طریقے سے حل کی بات کی کہ بے نظیر بھٹو کوآنے دیا جائے اور لاہورمیںسیاسی جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے تو ان میں میرے والد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر محبوب الحق شامل تھے ۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی پرزور طریقے سے بینظیر بھٹو کی گرفتاری کے حق میں تھے تاہم بعد میں بے نظیر بھٹو کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں یوسف رضا گیلانی کا حترام کرتا ہوں لیکن جس طرح اپوزیشن لیڈر کا عہدہ انہوں نے قبول کیا اس سے ان کا قد کاٹھ بھی چھوٹا ہو گیا ۔۔۔۔ شیخ رشید نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی، شیخ رشید نے مجھے کیا یقین دہانی کروائی ہے؟ حریم شاہ نے حیران کن انکشاف کر دیا راولپنڈی (پی این آئی) معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں ، اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے ، شیخ رشید نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی جب کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر

بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ، میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔دوسری طرف ٹک ٹک سٹار حریم شاہ نے ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو اپنی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ، ٹک ٹاک گرل حریم شاہ خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں جس کے بعد حریم شاہ نے اپنی دوست عائشہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ نے میری دستاویزات چرا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے ،عائشہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے مل کر مجھے ہراساں کیا ،حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے جب کہ اس کی کچھ ایسی ویڈیوز عائشہ کے پاس موجود ہیں جن کی بنا پر اسے بلیک میل کر رہی ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close