ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف؟ تحریک انصاف نے اپنا امیدوار تبدیل کر لیا

خوشاب(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 84 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا امیدوار بدل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے یہ ٹکٹ گل اصغر خان کو دیا گیا تھا،تاہم انتخابی نشان الاٹ ہونے سے چند منٹ قبل تحریک انصاف نے ٹکٹ گل حسن خان سے واپس لیتے ہوئے

علی حسین خان کو الاٹ کردیا ہے۔ پی پی 84 کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ڈسکہ میں شکست کیوں ہوئی؟وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت سے وجوہات طلب کر لیں اسلام آباد (پی این آئی) ڈسکہ میں شکست کیوں ہوئی؟ وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے رپورٹ طلب کر لی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ این اے 75 کے 19 فروری اور 10 اپریل کے ضمنی الیکشن کا موازنہ کیا جائے، 19 فروری کے الیکشن میں جیت اور 10 اپریل کو شکست کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ان ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ رپورٹ میں ضمنی الیکشن میں شکست پر تحریک انصاف کی خامیاں بھی بتائی جائیں۔اس حوالے سے اعجاز چوہدری نے وزیراعظم کو ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔۔۔خاقان عباسی صاحب سیاست میں کمانڈو حربے نہیں چلتے، جیسے حملہ کرو، بھاگ جائو، پیپلز پارٹی بھی جواب میں ڈٹ گئی اسلام آباد(آن لائن)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب سیاست میں کمانڈو حربے نہیں چلتے جیسے حملہ کرو، بھاگ جائو اور کل کا کل دیکھا جائے گا۔ سیاست کا اصول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ تحمل کی بات کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کوئی کمپنی ہے جو پیپلزپارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا گیا۔ پی ڈی ایم مختلف پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے ، انضمام نہیں کہ دوسری پارٹیوں کو نوٹس بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا شوق رکھنے والے شوق سے استعفی دے سکتے ہیں ہم نااہل، نالائق حکومت اور سلیکٹڈ حکومت کو میدا ن نہیں دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close