جو شخص موت سے نہیں ڈرتا اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا، عمران خان اقتدار چھوڑنے سے نہیں ڈرتا، سیاسی تجزیہ کارنے حکومت کو لاحق خطرا ت کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص موت سے نہیں ڈرتا اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا۔ عمران خان اپنی سیاسی زندگی کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے تیار ہے ، وہ بنی گالہ میں جا کر

بیٹھ سکتے ہیں، وہ فیملی کے لیے سیاست نہیں کر رہے ، انہوں نے ایک خواب دیکھا تھا اور قوم کو دکھایا تھا جس کی تعبیر کے لیے وہ کام کر رہے ہیں۔اگر وہ اس میں ناکام ہو گئے تو وہ اقتدار چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ جائیں گے۔ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص اقتدار چھوڑنے سے نہ ڈرتا ہو ، اُس کو نہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈرا سکتی ہے ، نہ اُس کو سیاستدان ڈرا سکتے ہیں، نہ اُس کو عدلیہ ڈرا سکتی ہے۔عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ جو شخص مالی اعتبار سے کرپٹ نہ ہو ، جو اقتدار کی لالچ نہ رکھتا ہو، جو ایک خواب دیکھ کر اُس کی تعبیر چاہتا ہو، اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا، اسٹیبلشمنٹ یا سارے سیاستدان مل کر بھی اُس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔عمران خان کو یا تو اللہ تعالیٰ نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر حکومت کی بُری کارکردگی اُس کی سیاسی قبر کھودے گی ، اُس کے علاوہ کوئی تیسری قوت نہیں ہے جو عمران خان کو ڈرا سکے یا اُن سے اقتدار لے سکے۔ انہوں نے جہانگیر ترین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو لوگ موجود تھے انہوں نے واضح کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، اور یہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اس سے زیادہ اس بات کی اور کیا وضاحت ہو گی۔ اب اسے چاہے مصلحت کہیں یا کچھ اور، لیکن اس کا نتیجہ یہی ہے کہ کوئی پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔ عمران خان کو جو بھی کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ دیوار میں ٹکر مار رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close