اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی کا کہنا ہے کہ واٹس اپ پر جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کے پیغامات آتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ آپ نے ہر صورت میں جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ وٹس ایپ پر پیغام آیا کہ جہانگیر ترین ہر قیمت پر جیل کی
سلاخوں کے پیچھے چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ میں اپنے خلاف کاروائی واضح اور شفاف چاہتا ہوں۔انہوں نے خود کہا کہ واٹس ایپ پر میرے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم ملا۔جہانگیر ترین کے خلاف اب جو تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ان میں چینی کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ جب مشیر وزیراعلی سے پوچھا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کے پیغامات کس کی جانب سے دئیے جاتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس کا بہترین جواب جہانگیرترین دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اس لئے جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں کیوں کہ میں نے پارٹی کے لئے ان کی قربانیاں اور خدمات دیکھی ہیں۔جہانگیر ترین مستحق ہیں کہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے۔ بلکہ عمران خان کو بھی انہیں سپورٹ کرنا چاہئیے۔۔دوسری جانب نب برطانیہ میں جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق پاکستان نے برطانیہ سے تفصیلات مانگ لیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ پاکستان نے جہانگیر ترین کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پر درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی کا کہنا ہے کہ واٹس اپ پر جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کے پیغامات آتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ آپ نے ہر صورت میں جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں