کراچی(آئی این پی ) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس میں صوبے بھر میں نافذ پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے جب کہ جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس میں آٹ ڈور سروس کی
اجازت رات 10 بجے تک ہوگی، تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند ہوں گے جب کہ شادی بیاہ کی انڈور اور آٹ ڈور تقریبات سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پالیسی کے تحت اسٹاف کی حاضری 50 فیصد ہوگی۔۔۔۔۔
جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا
لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے آبادی کے تناسب سے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ وزرا کمیٹی برائے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کوٹہ کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں