جہانگیر ترین کے خلاف بنائے گئےکیس سازش ہیں، قومی اسمبلی کے6 اورصوبائی اسمبلی 19 ارکان کا وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی کا خط، جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کو سازش قرار دیتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت بھی مانگ لیا، خط 6 قومی اسمبلی و 19صوبائی اسمبلی ارکان نے لکھا ہے۔منگل کو رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کے حامی تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے،

خط میں جہانگی رتین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار، تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اراکین اسمبلی کی جانب سے حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ک یجا رہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے مخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں، وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ممبران قومی اسمبلی راجہ ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان، جاوید وڑائچ اور 19اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں