ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارلے گی ضمنی الیکشن سے قبل مفتاح اسماعیل نے جیت کا دعویٰ کردیا

کراچی(این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں مسلم لیگ( ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا ہے کہ رمضان میں جتنا بھی ووٹ ہوگا، ن لیگ کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز رمضان میں کراچی آئینگی اور انتخابی مہم کو چار چاند لگائینگی۔ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو لوگ چاہتے ہیں، ان کے آنے سے الیکشن مہم خاصی پر زور ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے پونے تین سالوں میں کمر توڑ مہنگائی ،ریکارڈ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ہے ۔29اپریل کو عوام سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ میں تبدیل کردیںگے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے بلدیہ کے علاقے کے پانی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور فراہمی و نکاسی آب کے لیے پورے علاقے میں ازسرنو پائپ لائنز ڈالی جائیں گی۔ صاف پانی میں گندے پانی کی ملاوٹ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ اب صاف پانی کی فراہمی کا ایسا منصوبہ لگایا جائیگا جس سے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں اور وفاقی و صوبائی حکومت کی مسلسل عدم توجہ کی وجہ سے یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم رہاہے آج چند سڑکوں کی پیوند کاری کرکے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کو اپنے ساتھ خواتین اور بزرگوں کو پولنگ اسٹیشن ضرور لانا ہوگا اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے نمائندے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حلقے کے باشعور عوام ملک کو واپس امن ،ترقی اور خوشحالی کے راستے ڈالنے کے لیے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close