پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہو گا،سربراہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دعوت نہیں دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کے بڑے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا اور اس حوالے سےپیپلزپارٹی کے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس دینے پر پی ڈی ایم پی پی اور اے این پی سے غیرمشروط معافی مانگے۔۔۔۔۔

ڈسکہ میں شکست کیوں ہوئی؟وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت سے وجوہات طلب کر لیں

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسکہ میں شکست کیوں ہوئی؟ وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے رپورٹ طلب کر لی۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ این اے 75 کے 19 فروری اور 10 اپریل کے ضمنی الیکشن کا موازنہ کیا جائے، 19 فروری کے الیکشن میں جیت اور 10 اپریل کو شکست کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ان ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ رپورٹ میں ضمنی الیکشن میں شکست پر تحریک انصاف کی خامیاں بھی بتائی جائیں۔اس حوالے سے اعجاز چوہدری نے وزیراعظم کو ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں