اسلام آباد(آن لائن)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب سیاست میں کمانڈو حربے نہیں چلتے جیسے حملہ کرو، بھاگ جائو اور کل کا کل دیکھا جائے گا۔ سیاست کا اصول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ تحمل کی بات کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا
کہ پی ڈی ایم کوئی کمپنی ہے جو پیپلزپارٹی اور اے این پی کو نوٹس بھیجا گیا۔ پی ڈی ایم مختلف پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے ، انضمام نہیں کہ دوسری پارٹیوں کو نوٹس بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا شوق رکھنے والے شوق سے استعفی دے سکتے ہیں ہم نااہل، نالائق حکومت اور سلیکٹڈ حکومت کو میدا ن نہیں دیں گے۔۔۔۔
یرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تو میرا جواب بھی ہے ’خدا حافظ‘، شاہد خاقان بھی غصے میں آ گئے
اسلام آبا د(آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تو میرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟ مضحکہ خیزباتیں نہ کریں، بلاول کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشہ نہ لگائیں، بلاول نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں رہنا ہے تواپنا اعتماد بحال کرے، میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تومیرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی ہمیں وضاحت دیتی اور اپنی مجبوری بتاتی کہ اس کوکرسی چاہیے تھی، جو جماعت اپنی زبان سے پھر جائے وہ پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی۔ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا اگلا اجلاس مولانا فضل الرحمان طلب کریں گے، اب پی ڈی ایم بیٹھ کرنئی حکمت عملی بنائے گی، پیپلزپارٹی کو وضاحت کا جواب دینا ہے تو دے ورنہ ہم اجلاس کرکے فیصلہ سنادیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں