نواز شریف شدید ناراض ہو گئے، مزید ساتھ چلنے سے انکار کر دیا

لندن(آئی این پی )مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی، شوکاز نوٹس پھاڑنے سے معاملے طے نہیں ہوا کرتے، اقوام متحدہ میں بھی ایک قرار داد پھاڑی گئی تھی، اصل معاملے کا جواب چاہیے جس کے بغیر آگے ایک ساتھ چلنا مشکل

ہو گا۔پیر کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس اس لئے دیا گیا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی باپ کے سینیٹرز کو ملا کر سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنوایا، جس بارے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا، پیپلز پارٹی کا ایسا عمل سب کیلئے حیران کن تھا، پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب آنا بہت ضروری ہے، جواب دینے کی بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرنے سے بات نہیں بنے گی، پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی، نواز شریف نے کہا کہ شوکاز نوٹس پھاڑنے سے معاملے طے نہیں ہوا کرتے، اقوام متحدہ میں بھی ایک قرار داد پھاڑی گئی تھی جس کے بارے میں پوری قوم جانتی ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ نوٹس پھاڑنے سے معاملات نہیں چل سکتے، اصل معاملے کا جواب چاہیے جس کے بغیر آگے ایک ساتھ چلنا مشکل ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close