موسم گرما،ٹرینوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے

لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے لیے موسم گرما کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق نئے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے لیے نئے اوقات کار 15اپریل 2021سے نافذ العمل ہوں گے، محکمہ ریلوے نے اپ اینڈ ڈائون ٹریک کی 10ٹرینوں کو نئے اسٹاپ دے دیے ہیں۔عوام ایکسپریس کو لاہور کینٹ، سرسید ایکسپریس کو جہلم اسٹاپ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، فرید ایکسپریس کو ڈرگ روڈ، جعفر ایکسپریس کو خانپور، گجر

خان، لاہور کینٹ پر رکنے کی اجازت ملی ہے۔ترجمان کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو لالہ موسی ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تیز گام کا گھوٹکی اور عوام ایکسپریس کا پبی ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ ختم کر دیا گیا۔اپ اینڈ ڈائون کی 8 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنز پر عارضی اسٹاپ کو مستقل کر دیا گیا ہے، اپ اینڈ ڈائون کی 8 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنز سے روانگی کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔نئے شیڈول کے مطابق فرید ایکسپریس لاہور سے صبح 5 کی بجائے صبح 6 بجے روانہ ہوگی، مہر ایکسپریس ملتان سے شام 4 بج کر 30 منٹ کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی، مہر ایکسپریس روالپنڈی سے شام 4 بج کر 45 منٹ کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی۔لاثانی ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 6 بجے کی بجائے صبح 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، نارووال ایکسپریس لاہور سے صبح ساڑھے 6 کی بجائے صبح 9 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی، نارووال سے سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی یا نہیں؟فیصلہ آج ہو گا، اعلان کون کرے گا؟اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج منگل کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ، ذرائع کے مطابق آج منگل کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اس سلسلے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیئے جانے اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کو اتحاد میں شامل رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے جس میں میڈیا کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دینگے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں